2 جولائی، 2013، 2:34 PM

ہندوستان

ہندوستان نے پہلا نیوی گیشنل سیارہ خلا میں روانہ کیا ہے

ہندوستان نے پہلا نیوی گیشنل سیارہ خلا میں روانہ کیا ہے

مہر نیوز/2 جولائی /2013ء: ہندوستان نے پہلا نیوی گیشنل سیارہ کامیابی سے خلا میں روانہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے پہلا نیوی گیشنل سیارہ کامیابی سے خلا میں  روانہ کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سیارہ ریاست آندھرا پردیش کے خلائی سینٹر سے لانچ کیا گیا۔ایک ہزار 425 کلوگرامی وزنی یہ سیارہ خلا میں 501 کلومیٹر کی بلندی پر مدار میں گردش کرے گا۔ مقامی طور پر بنایا گیا یہ سیارہ امریکہ اور دوسرے ممالک کے GPSسیاروں جیسا ہے۔ اس سیارے سے فراہم کردہ معلومات سے فضائی، بحری اور زمینی سفر اور امور میں مدد ملے گی۔

News ID 1824316

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha